سندھ حکومت کا ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے جمعرات اور جمعہ کو تعطیلات کا اعلان

03:37 PM, 13 Mar, 2025

اسلام آباد:  سندھ حکومت نے ہولی کے تہوار پر ہندو ملازمین کے لیے جمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار خوشی، محبت اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے دو دن کی تعطیلات کا اعلان کیا تاکہ وہ اپنے مذہبی تہوار کو خوبصورتی سے منا سکیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ ہمیشہ سے امن اور رواداری کی سرزمین رہا ہے، جہاں تمام مذاہب کے لوگ باہمی احترام کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں اقلیتی طلبا کے لیے اسکالرشپ، اقلیتی کمیونٹی کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ، اور عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرے گی اور اس کا یہ عمل جاری رہے گا۔

مزیدخبریں