والدہ کے ساتھ مشترکہ گھر خریدنے پر دلہن نے شادی منسوخ کر دی

03:23 PM, 13 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:  امریکہ کی 28 سالہ لڑکی نے اپنی شادی اس وقت منسوخ کر دی جب اسے یہ پتا چلا کہ اس کے منگیتر نے اپنی والدہ کے ساتھ خفیہ طور پر ایک نیا گھر خرید لیا ہے۔

ریڈٹ پر دلہن نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کا منگیتر پانچ سال سے ساتھ تھے اور 2025 کے موسم خزاں میں شادی کے منتظر تھے۔ ان کے بڑے منصوبے تھے کہ وہ اپنے لیے ایک مشترکہ گھر خریدیں گے اور مالی معاملات پر بات کریں گے۔ تاہم، دلہن نے بتایا کہ جب اس کو یہ پتا چلا کہ اس کے منگیتر نے اپنی والدہ کے ساتھ پہلے ہی ایک گھر خریدا ہے تو وہ بہت حیران ہو گئی۔

دلہن نے کہا کہ منگیتر نے اس سے یہ بات چھپائی اور وہ یہ سمجھتا تھا کہ اسے بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ گھر تلاش کر رہا ہے۔ دلہن نے مزید کہا کہ جب اس نے پوچھا کہ وہ اس ساری صورتحال میں کہاں کھڑی ہے، تو اس کے منگیتر نے کہا کہ اس نے یہ سب اپنی والدہ کے لیے کیا ہے۔ اس پر دلہن نے فیصلہ کیا کہ وہ ایسی شخصیت سے شادی نہیں کر سکتی جو اپنی والدہ کو سب سے زیادہ اہمیت دے۔

مزیدخبریں