فلرز کی وجہ سے چہرہ خراب ہونے پر اشنا شاہ کاسمیٹک سرجری سے ڈرنے لگیں

03:18 PM, 13 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی: معروف اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا کہ کس طرح کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے ان کا چہرہ خراب ہو گیا تھا اور اب وہ کسی بھی کاسمیٹک پروسیجر سے ڈرتی ہیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اشنا شاہ نے بتایا کہ ایک دفعہ انہوں نے فلرز کرائے تھے تاکہ نیند کے مسائل کی وجہ سے پیدا ہونے والے ہلکے دائرے دور ہو سکیں۔ ڈاکٹر نے انہیں بتایا تھا کہ فلرز سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے اور اس کے بعد ان کی آنکھوں کے گرد ہلکے ختم ہو گئے۔

تاہم، کچھ ماہ بعد جب فلرز ختم ہو گئے، اشنا شاہ نے ایک سیلون میں جا کر مزید فلرز کرانے کا فیصلہ کیا۔ مگر اس کے بعد ان کی آنکھیں سوج گئیں اور چہرہ بُری طرح متاثر ہو گیا۔ اداکارہ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد انہیں فلرز فوری طور پر نکلوانے پڑے، اور اب وہ کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہیں۔

مزیدخبریں