اسرائیل کی غزہ پر بمباری، مزید 8 افراد شہید، مجموعی شہداء کی تعداد 48,503 ہو گئی

اسرائیل کی غزہ پر بمباری، مزید 8 افراد شہید، مجموعی شہداء کی تعداد 48,503 ہو گئی

غزہ : اسرائیل نے غزہ پر اپنی بمباری میں مزید شدت لاتے ہوئے تازہ حملوں میں بچوں سمیت آٹھ افراد کو شہید کر دیا، جس کے بعد فلسطینیوں کی شہادتوں کی مجموعی تعداد 48,503 تک پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک لاکھ 11 ہزار 927 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اس دوران حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جبکہ امریکہ کے ایلچی سٹیو وٹکوف قطر پہنچ رہے ہیں تاکہ اس بات چیت کے لیے فضا ہموار کی جا سکے۔ اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر بھی مذاکرات کا اعلان کیا ہے اور لبنانی حکام کے ساتھ سرحد کی حد بندی پر بات چیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اسرائیل نے پانچ لبنانی شہریوں کو رہا کر دیا ہے اور لبنان، امریکا اور فرانس کے ساتھ سرحدی حد بندی پر گروپس قائم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا تھا، جس سے اس تنازعے کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں