اس وقت میکرو استحکام ہے اسے مستقل کرنا ہے،جب آئی ایم ایف پروگرام ہوجائے گا تو ہماری کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئے گی:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 

10:30 PM, 13 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ   اس وقت میکرو استحکام ہے اسے مستقل کرنا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے نجی ٹی وی پر انٹرویو میں کہا کہ   اس وقت میکرو استحکام ہے اسے مستقل کرنا ہے۔
 ان کاکہنا تھا کہ  ایف بی آر کی اصلاحات کا کام شروع کردیا ہے۔ 2024 کی پہلی سہ ماہی ہمارے لیے اچھی رہی۔ خصوصی معاشی زونز  پربہت تیز رفتار سے کام کرنا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ   پہلے کے مقابلے میں جی ڈی پی بہتر ہے۔توانائی کے مسائل حل ہونے  تک صنعتوں  کی مسابقتی ترقی نہیں ہوسکتی۔
جب آئی ایم ایف پروگرام ہوجائے گا تو ہماری کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئے گی۔ دوست ممالک نے واضح عندیہ دیا ہے وہ امداد نہیں بذریعہ سرمایہ کاری  مد د کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ  سی پیک کے دوسرے مرحلے کو فاسٹ ٹریک کرنا ہے۔ پرائیویٹ انویسٹمنٹ بھی ایس آئی ایف سی  کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ کوئی سوئچ نہیں جو دبائیں تو میکرو استحکام کے ثمرات ملنا شروع ہوجائیں ۔

مزیدخبریں