پاکستان، چین مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان، چین مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پاکستان، چین مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے  چین کی نیوز ایجنسی  شنہوا  کو خصوصی انٹرویو میں کہاکہ دونوں ممالک نے 70 سال پر محیط دوستی کو تمام حالات میں "آہنی بھائیوں" کی طرح نبھایا ہے۔صدر شی جن پھنگ کی  پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کی دل کو گہرائیوں سے سراہتے ہیں.وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ پاکستان کو چینی جدیدت کے ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے، یہ ایک عظیم کامیابی کا نمونہ ہے.چین نے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا اور تعلیم، صحت، طبی سہولیات اور روزگار تک رسائی فراہم کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  چیلنجوں کے باوجود، چین کی ترقی دوسرے ممالک کے مقابلے میں بتدریج آگے بڑھ رہی ہے۔سی پیک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ کام کر رہا ہےجس کا مقصد سرخ فیتے کا خاتمہ،  تاخیری حربوں اور رکاوٹوں کو  دور کرنا ہے۔   پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کیلئے تیار ہے۔