وزیر اعلیٰ کا صوبےکے ڈاکٹروں کو اندرون بلوچستان ٹرانسفرکرنےکی ہدایت

وزیر اعلیٰ کا صوبےکے ڈاکٹروں کو اندرون بلوچستان ٹرانسفرکرنےکی ہدایت

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے ڈاکٹروں کو کسی بھی دباؤ سے قطع نظر اندرون بلوچستان ٹرانسفرکیا جائے۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں کی اکثریت کوئٹہ میں تعیناتی کی خواہاں ہے۔


وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں ہدایت کی کہ کسی بھی دباؤ سے قطع نظر ڈاکٹروں کو اندرون بلوچستان ٹرانسفرکیا جائے، ابتدا میرےضلع ڈیرہ بگٹی سے کی جائے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کےلیے بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائی جائے اور سپتالوں میں ایک ماہ کے اندر بائیو میٹرک سسٹم نصب کیاجائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ بائیو میٹرک سسٹم کو خراب کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ علاج کےلیےسالانہ 60 تا 70 ارب روپے دے رہے ہیں لیکن نتائج مایوس کن ہیں، بلاول بھٹو نےصحت سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ کو معاونت کی ہدایت کی ہے، سندھ کی طرز پر بلوچستان میں صحت کے معیاری طبی ادارے بنائیں گے۔

مصنف کے بارے میں