وزیراعلیٰ پختونخوا علی ا مین گنڈا پور کی وزیراعظم  شہباز شریف سے ملاقات، نئے  چیف سیکرٹری اور فنڈز کا مطالبہ

05:14 PM, 13 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے  وزیر اعظم شہباز شریف  سے ملاقات کی ہے۔  یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں  ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق  خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس اہم ملاقات میں  وزیراعظم سے خیبر پختونخوا میں شہاب علی شاہ کو نئے چیف سیکرٹری کے طور پر تعینات کرنے کا مطالبہ  کیا۔


وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے شہباز شریف سے دوسرے صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کو بھی فنڈز دینے کا مطالبہ کیا گیا۔اس اہم ملاقات میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے مابین دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں