حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن نے سٹورز کے اوقات کار بڑھادیے ہیں ۔وزیراعظم نے رمضان پیکج کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز  کے اوقات بڑھانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو اب افطاری کے بعد رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اوقات کار پر عملدرآمد کے لیے زونل اور جنرل منیجرز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو یومیہ 500 روپے افطاری الاؤنس ملے گا جو چاند رات تک دیا جائےگا۔

مصنف کے بارے میں