اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 23حلقوں میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن 21 اپریل کو ہوں گے۔
قومی اسمبلی کی 6،پنجاب اسمبلی کی 12 ،خیبرپختونخوا اسمبلی کی 6اور بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 16سے 18ماچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی 18 مارچ کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی۔
29 مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکتے ہیں۔ 30 مارچ کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ 21 اپریل کو قومی اور صوبائی حلقوں کیلئے ووٹنگ ہوگی۔
کاغذات نامزدگی 16سے 18ماچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی 18 مارچ کو آویزاں کی جائے گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کےلئے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کا انتظام کرلیا، ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے اپنے افسران بطور آر او، ڈی آر او تعینات ہونگے۔
واضح رہے کہ آٹھ فروری کےعام انتخابات کے بعد 24 قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقے خالی ہوئے، آصف زرداری کے صدر مملکت بننے سے این اے 207 کی نشست خالی قرار ہوئی جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے شہداد کوٹ حلقے پر ضمنی انتخاب ہوگا۔
بلوچستان سے سردار اختر مینگل اور جام کمال خان کے صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں چھوڑنے پر ضمنی الیکشن ہوگا جبکہ پنجاب سے شہباز شریف نے ایک صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست خالی کی۔