صحافی کو دھمکانے کاکیس: فیصل جاوید پر فردجرم عائد

صحافی کو دھمکانے کاکیس: فیصل جاوید پر فردجرم عائد

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے خلاف  صحافی کو دھمکانے، جھگڑنے کے کیس میں سابق سینیٹر فیصل جاوید پر فردجرم عائد کردی۔


سول جج قدرت اللہ فیصل جاوید کے خلاف صحافی کو دھمکانے، جھگڑنے کے کیس کی سماعت کی فیصل جاوید اپنے وکیل سردارمعروف کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل صفائی سردارمعروف نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تاریخ ہے، دستاویزات دیکھنے ہیں۔ جس پر سول جج نے کہا کہ آج  فیصل جاوید پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ ہے۔


عدالت نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فردجرم عائد کردیاور کیس میں 13 مئی کو گواہان کے بیانات طلب کرلیے۔

فیصل جاوید پر تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر فیصل جاوید خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

واضح رہے کہ 21 فروری 2024 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے میڈیا سے جھگڑے سے متعلق 2022 کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے تھے۔

فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کیا تھا، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے، کیس کی مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں