سیف سٹی پراجیکٹ پنجاب کے 18شہروں تک پھیلایا جائے گا

سیف سٹی پراجیکٹ پنجاب کے 18شہروں تک پھیلایا جائے گا

لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان صوبہ بھر کے 18 شہروں میں سمارٹ سیف سٹیز بنانے کا معاہدہ طے پا گیا۔

این آر ٹی سی کی معاونت سےسیف سٹی پراجیکٹ پنجاب کے 18شہروں تک پھیلایا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں  پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کےتحت18 شہروں میں ائیر کوالٹی  مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے۔گجرات ، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، ٹیکسلا میں سیف سٹی پراجیکٹ مئی کے آخر تک  فعال ہو جائیں گے۔

ملتان ،بہاولپور ،سرگودھا،رحیم یارخان،مظفرگڑھ ،ساہیوال،جھنگ،ا ٹک، حسن ابدال ،ڈی جی خان، سیالکوٹ ، مری، اوکاڑہ  اور میانوالی   میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ   اسی سال مکمل ہوں گے۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں