لاہور ہائیکورٹ: ریسٹورنٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ: ریسٹورنٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں پر سماعت کی. عدالت نے اس سلسلے میں تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے. 

عدالت نے تحریری حکم میں ہدایت کی کہ ماحولیات کے بارے میں سکولوں کے بچوں کو ہفتے میں ایک دن پریکٹیکل کرائے جائیں. عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ  ماحولیات کے بارے میں مواد سکولز  کے سلیبس میں  شامل کرنے کے بارے میں رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے. 

عدالت نے شہر کی صفائی کے ذمہ دار ادارے ایل ڈبلیو ایم سی سے سکول کالجز کے بچوں کے ساتھ کمیونٹی سروسز  صفائی کی مہم کا حتمی پلان طلب کرلیا.

تحریری فیصلہ میں یہ نشاندہی کی گئی کہ سرکاری وکیل کی رپورٹ کے مطابق تمام ٹائر جلانے والے یونٹس کی بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے ہیں.

عدالت کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ  لیسکو اہلکاروں کو درختوں کو بھی کاٹنے سے روکنے کی ہدایات جاری کیں ہیں. درخواستوں پر مزید کارروائی 15 مارچ کو ہوگی۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ لیسکو نے اگر کوئی درخت کاٹنا ہو تو پہلے پی ایچ اے کو آگاہ کرے۔

مصنف کے بارے میں