توہین عدالت کیس: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری

11:05 AM, 13 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی درخواست پر سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے توہین عدالت کارروائی کے لئے دائر درخواست پر سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیا۔

درخواست گزار ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اپنے وکیل عبدالہادی کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔ 

ایم ڈبلیو ایم کےوکیل عبد الہادینے کہا کہ  اسلام آباد ہائی کورٹ نے 8 مارچ 2024 کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کیے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جان بوجھ کر حکم عدولی کرتے ہوئے ملاقات نہ کرائی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

بعد ازاں عدالت نےسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 15 مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں