190 ملین پاؤنڈ ریفرنس:آج استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے

01:35 PM, 13 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:  اڈیالہ جیل میں190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں  نیب کی جانب سے استغاثہ کے مزید 3 گواہان کی شہادت قلم بند کر لی گئی۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام اباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔ نیب کی جانب سے استغاثہ کے گواہان کی شہادتیں قلمبند کیے گئے۔

واضح رہے کہ 190 ملین  پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں مجموعی طور پر 6 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ، 2 پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔

یاد رہے کہ 190 ملین  پاؤنڈ اسکینڈل کیس  کی گزشتہ سماعت میں  نیب کی جانب سے  پیش کیےگئے 3 گواہان کے بیانات  قلمبند کیےگئے تھے۔وکلا صفائی نے دو گواہوں پر جرح مکمل کی تھی،گواہوں کا تعلق وزیراعظم ہاؤس، القادرٹرسٹ یونیورسٹی،  اسٹیٹ بینک ، کیبنٹ ڈویژن اور  وزارت خارجہ سے ہے۔

خیال رہے کہ کیس میں مجموعی طور  پر 59 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں