پنجاب بھر میں رین الرٹ جاری،13سے 14مارچ تک موسلادھار بارشوں کا امکان

09:45 AM, 13 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب میں 13سے 14مارچ تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔

 پی ڈی ایم اے  کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ تیز بارشوں کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں