آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، دوسرا جائزہ اجلاس کل ہوگا

آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، دوسرا جائزہ اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد:آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان دوسرا جائزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف کا مذاکراتی وفد اج پاکستان پہنچ رہا ہے۔آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض پروگرام کا دوسرا جائزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

آئی ایم ایف مشن  اور پاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان 18مارچ تک مذاکرات جاری رہیں گے۔فریقین کے درمیان  پانچ روز تک اقتصادی جائزہ کیلئے مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف مشن وزارت خزانہ، وزارت توانائی، ایف بی آر حکام سے مذاکرات کرے گا جبکہ آئی ایم ایف مشن اسٹیٹ بینک حکام، پلاننگ کمیشن، پٹرولیم ڈویژن سے بھی مذاکرات کرے گا۔  

مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔  آئی ایم ایف مشن کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے بھی بات چیت کا امکان ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت اجلاس میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کا جائزہ لیا گیاتھا۔

دوسری جانب امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے پاکستان کو آئی ایم ایف کا نیا پیکج ملنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں