توشہ خانہ رپورٹ نے عمران خان کی بے گناہی ثابت کر دی: چوہدری پرویز الٰہی

توشہ خانہ رپورٹ نے عمران خان کی بے گناہی ثابت کر دی: چوہدری پرویز الٰہی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماءاور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ رپورٹ نے عمران خان کی بے گناہی ثابت کر دی ہے۔ نواز شریف مفرور قیدی ہیں، واپس آئے تو سیدھا جیل جائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ’عدلیہ نے توشہ خانہ رپورٹ پبلک کروا کے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے، توشہ خانہ رپورٹ نے عمران خان کی بے گناہی ثابت کر دی ہے۔‘ 


ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’ الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول آنے کے بعد دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹس لینا چاہئے۔ سپریم کورٹ کے حکم اور آئین کے تحت الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن کرانے کا پابند ہے۔‘ 


چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’ نواز شریف مفرور قیدی ہیں، واپس آئے تو سیدھا جیل جائیں گے۔‘ 

مصنف کے بارے میں