عمران خان کی گرفتاری، سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس ، اہم فیصلے 

06:25 PM, 13 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس  کی ٹیم لاہور  میں موجود ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس ، لاہور پولیس سے مدد لے گی۔

نیو نیوز کے مطابق عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس پی سکیورٹی اور دیگر حکام شریک ہوئے ۔ اسلام آباد پولیس کے نمائندے  نے بھی اجلاس میں  شرکت کی۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد کی دو عدالتوں نے توشہ خانہ کیس اور خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ ایک کیس میں انہوں 18 جبکہ دوسرے کیس میں 29 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں