لندن : بانی ایم کیو ایم ایک کروڑ پاؤنڈ پراپرٹیز کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے ۔ ایم کیو ایم کے سیکرٹریٹ سمیت چھ پراپرٹیز کا مقدمہ لندن کی عدالت میں زیر سماعت تھا ۔ ندیم نصرت بیان دینے کیلئے لندن عدالت میں پیش ہوئے ۔
نیو نیوز کے مطابق فاروق ستار نے پاکستان سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان دیا۔ ندیم نصرت بیان دینے کیلئے لندن عدالت میں پیش ہوئے ۔ مقدمہ سید اٰمین الحق نے کیا تھا۔
ٹرائل کے دوسرے حصے میں جائیدادوں سے ہونے والی آمدن زیر سماعت ہو گی۔ بانی ایم کیو ایم کی طرف سے فیصلے کے خلاف اپیل کا امکان ہے۔