نور مقدم قتل کیس ، مجرم ظاہر جعفر کی سزا کے خلاف اپیل خارج 

04:04 PM, 13 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  نور مقدم قتل کیس میں مجرمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت  ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں کو  خارج  کردی ۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپیلوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظاہر جعفر کی اپیل خارج کردی۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ عدالت نے محمد جان اور محمد افتخار کی اپیلیں بھی خارج کردیں۔ 

مزیدخبریں