لاس اینجلس: آسکر ایوارڈز کی 60 سالہ تاریخ میں پہلی بار اس تقریب میں بچھائے جانے والے سرخ قالین کا رنگ تبدیل کرکے شیمپین رنگ کا قالین بچھایا گیا.قالین کا رنگ تبدیل کرنے کا فیصلہ انوویشن کنسلٹنٹس لیزا لیو اور راول اویلا نے کیا۔
آسکر ایوارڈز کی تقریب میں ریڈ کارپٹ بچھائے جانے کے رجحان کا آغاز 1961ء میں ہوا تھا۔
آسکر ایوارڈز کو فلمی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے اور 9 دہائیوں کے دوران اس میں کئی ریکارڈز ایسے ہیں جو لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔لاس اینجلس میں ہونے والی آسکرز تقریب فلمی ستاروں نے جلوے بکھیرے، 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز (المعروف آسکر ایوارڈز) کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔
تقریب کی میزبانی مزاحیہ اداکار جیمی کیمل نے کی جبکہ ان کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے بھی آسکرز کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔
اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے زیرتحت اس سال کئی بڑے فلمی ستاروں اور فلموں کو آسکر ایوارڈز سے نوازا گیا۔