اسلام آباد: توشہ خانہ کے حوالے مریم نواز پر الزامات لگانے پر ایف آئی اے نے ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کو جمعہ 17 مارچ کو طلب کرلیا ہے جس پر فواد چودھری نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مریم نواز کی ٹویٹر پر دھمکی کے گھنٹوں کے اندر ایف آئی نے میرے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے اور مجھے نوٹس بھیج دیا ہے۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1635193510096764928
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں شہری حقوق مکمل طور پر معطل ہو چکے ہیں ۔ سپریم کورٹ کی ان معاملات پر خاموشی تباہ کن ہے ۔ چیف جسٹس صاحب معاملات پر خاموشی آئین کو معطل کرنے کی منظوری ہو گی۔