لاہور : پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے قائد ن لیگ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ شہباز شریف اور مریم نواز سے پنجاب اسمبلی انتخابات پر گفتگو کی گئی ۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب کی تمام نشستوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں امیدواروں کے چناؤ پر سفارشات نواز شریف کو ارسال کر دیں ۔ ن لیگ کے حتمی امیدواروں کا چناؤ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اور انٹرویو کے بعد ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پارلیمانی بورڈ کی خود صدارت کریں گے ۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ میرٹ پر دئیے جائیں گے۔ پارٹی ٹکٹ دیتے وقت نظریاتی ورکرز کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا