جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ٹریفک حادثے میں جاں بحق 

12:30 PM, 13 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد:  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال موٹر وے پر حادثے میں چل بسے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان کی وفات کے سوگ میں یونیورسٹی میں تدریسی و انتظامی سرگرمیاں تین روز تک معطل رہیں گی۔

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال کی گاڑی کا لاہور سے فیصل آباد آتے ہوئے ٹائر برسٹ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہوکر موٹروے پر کھڑے ٹینکر سے ٹکراگئی ۔

پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور کی الائیڈ ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔ 

مزیدخبریں