کراچی کنگز  کی لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست 

08:08 AM, 13 Mar, 2023

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز  86 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائےجبکہ لاہور قلندرز کی پوری ٹیم کراچی کنگز کی باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

میچ کیلئے لاہور قلندرز کی قیادت ڈیوڈ ویزےنے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، کامران غلام، سیم بلنگز، حسین طلعت، شین ڈیڈزویل، راشد خان، حارث رؤف، دلبر حسین اور زمان خان شامل تھے۔ 

کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، محمد اخلاق، طیب طاہر، شعیب ملک، بین کٹنگ، عرفان خان، جیمز فولر، عمران طاہر، محمد عمر اور عاکف جاوید شامل تھے۔

مزیدخبریں