اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار شہبازشریف کو دے دیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے روزانہ پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں عشائیہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے تک روزانہ ایک رکن اراکین کو عشائیہ دے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی عشائیے اور اجلاس میں پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام 84 ممبران نے شرکت کی۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شہباز شریف خاصے پر اعتماد دکھائی دیئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر شیخ جبکہ پرسوں رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق جج کی طرف عشائیہ دیا جائے گا۔شہبازشریف نے تمام ارکان کو تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ تک اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاخواجہ سعد رفیق کل عدالت میں پیشی کے لیے لاہور جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا آج پیشیاں ہم بھگت رہے ہیں کل سے عمران نیازی اور اسکے حواریوں کی پیشیوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔ہمیں سیاسی انتقام کی خاطر پیشیاں بھگتنی پڑ رہی ہیں ہم سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔انہیں قانون کے مطابق عدالتوں سے انصاف لینا پڑے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اب سے انکی پیشیوں کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا تمام اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے۔عمران نیازی کے اتحادی بھی اب اسکا بوجھ اٹھانے کی ہمت ہار چکے ہیں۔شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کی جانب سے مکمل فیصلوں کا اختیار دینے پر تشکر کا اظہار کیا۔