عمران خان اور جنرل باجوہ ایک پیج پر ہیں: گورنر سندھ 

10:15 PM, 13 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان، پاک فوج اور جنرل باجوہ ایک پیج پر ہیں۔ دونوں کے بہترین تعلقات ہیں۔ 

ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر ڈاکٹر خالد صدیقی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان اور جنرل باجوہ کے درمیان جو پہلے دن ہم آہنگی تھی وہ آج بھی ہے ۔مجھے نہیں سمجھ آرہی یہ غلط فہمی کہاں سے پنپ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلے بھی ہمارے ساتھ تھی اب بھی ہمارے ساتھ ہے۔ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور عمران خان مدت پوری کریں گے۔ 

مزیدخبریں