اسمبلیاں مدت پوری کریں گی: پرویز الہٰی,اپوزیشن کا ساتھ دینے کا 'اشارہ'

07:22 PM, 13 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ ق نے اپنے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے ہیں ۔ چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں کہ ہم نے اپنا فیصلہ کرلیا ہے۔ ساتھیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا "اشارہ" بھی دے دیا۔ 

اسلام آباد میں ق لیگ کے مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفیٰ دیں گے۔ ق لیگ ، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مل کر چل رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ شہبازشریف سے ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔ وزیرا عظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہئیں۔ 

مزیدخبریں