عوام اور کارکن تیار رہیں ،کسی بھی وقت اسلام آبادبلا سکتے ہیں: فضل الرحمان

02:55 PM, 13 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

ڈی آئی خان: پی ڈی ایم  کے سربراہ  اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر  مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان کو  چیلنج  کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 10 لاکھ لوگ مت لاؤ،ہمت ہے تو 172 پورے کر لو۔ انہوں نے مزید کہا کہ  عوام اور کارکن تیار رہیں ،کسی بھی وقت اسلام آبادبلا سکتے ہیں۔

ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان نے کہا  کہ  عمران خان اب اکثریت کھو چکے ہیں ، اسٹیبلشمنٹ پارٹی نہ بدلے ،اپنے کام سے کام رکھے ۔

مولانا فضل الرحمان  نے اپنے خطاب میں الزام لگایا  کہ  بل گیٹس کو عمران خان نے خود بلایا  اور  سبق سکھایا ہے کہ  اُن کے خلاف بولو ، یہ اُن کے خلاف اُنہی کے اشارے پر بول رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو روس کا دورہ   مسٹرزیک نے کرایا  جو جمائمہ کا بھائی ہے اور  یہودی لابی کا حصہ ہے ۔ 

مزیدخبریں