حکومت تحریک عدم اعتماد کو کیسے ناکام بنا ئے گی؟ بابر اعوان نے بتا دیا

02:38 PM, 13 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور  اور سینیٹر بابر اعوان  نے کہا ہے کہ  حکومت  تحریک عدم اعتماد کو آئین اور قانون کے ذریعے پاش پاش کر  دیگی ۔


اسلام آباد میں پی ٹی آئی اوورسیز کانفرنس سے خطاب میں سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان  ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے چکا ہے،  اگلی حکومت بھی عمران خان ہی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ اووسیز پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی اور وزیراعظم کی آواز میں آواز ملائی، کپتان آپ سے عہد نبھائے گا۔

سینیٹر بابر اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تین سال میں وہ اقدامات کیے جو 70 سالوں میں نہیں ہوئے، اپوزیشن نے ضمیر خریدے اور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، اسی کو روکنے کیلئے  آرٹیکل 63 اے کو  آئین  میں شامل کیا گیا۔



مزیدخبریں