پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنادیں: زرداری نے نواز شریف کو منالیا

پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنادیں: زرداری نے نواز شریف کو منالیا
سورس: File

اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کے تین بڑوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم کےسربراہ  فضل الرحمن اور سابق وزیر اعظم  نواز شریف سے تفصیلی مشاورت کی ہے۔ 

پی پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلی پرویز الہی کو دینے کے لیے نواز شریف کو منا لیا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ بڑے مقصد کے لیے چھوٹی قربانی دے دیں چند ماہ کی بات ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے نہ ماننے کی صورت میں آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی دھمکی دی تھی ۔

 مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کی طرف سے ضمانت کےبعد ن لیگ بھی پرویز الہی کو مشروط طور پر وزیراعلی بنانے پر رضا مند ہوگئی ہے۔ 

مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری نے نواز شریف کو یقین دلایا ہے کہ ق لیگ پنجاب میں ن لیگ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرے گی۔