لاہور: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین بلاول بھٹو زرداری سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کے دوران بلاول بھٹو کی زبان پھسلنے پر ان کا مذاق بنانے والوں پر حریم شاہ برس پڑیں۔
انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے، بلاول کی طرح کوئی بھی گڑ بڑ کرسکتا ہے اگر ہم نے بحیثیت مسلمان قرآن پڑھا ہوتا یا پھر ہمیں تھوڑی سی شرم ہوتی تو ہمیں پتہ ہوتا یوں کسی کا مذاق اڑانا اچھی بات نہیں ہے۔بلاول تو ویسے ہی معصوم ہیں اور ابھی سیکھ رہے ہیں اور ہر انسان وقت کیساتھ سیکھتا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اگلے وزیراعظم ہونگے اور میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جوش خطابت میں بلاول بھٹو کی زبان لڑکھڑائی تو وہ ’ٹانگیں کانپ ‘رہی ہیں کے الفاظ کو ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں کہہ بیٹھے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر بلاول کا اڑانے کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوا جس میں عام افراد سے لیکر شوبز اور سیاسی شخصیات سمیت ہر کسی نے اپنا حصہ ڈالا۔