بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے 2022ء اختتام پذیر

بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے 2022ء اختتام پذیر

اسلام آباد: ملتان کور کی فتح کیساتھ  پانچویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے 2022ء اختتام پذیر ہو گئے،  مقابلوں میں دوسری پوزیشن  راولپنڈی کور نے حاصل کی  جبکہ  نیپال، ترکی اور ازبکستان کی ٹیموں نے  سونے کے تمغے جیتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پانچویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے 2022ء کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں منعقد ہوئی، مقابلوں میں پاکستان آرمی سمیت   اردن، مراکش، نیپال، ترکی، ازبکستان، کینیا، سعودی عرب اور سری لنکا  کی مجموعی طور پر 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔  ٹائٹل ملتان کور کے نام رہا  جبکہ راولپنڈی کور نے دوسری پوزیشن لی ۔ نیپال، ترکی اور ازبکستان کی ٹیموں نے  سونے کے تمغے جیتے اور چاندی کے تمغے کینیا، مراکش اور سری لنکا نے حاصل کیے ۔ اردن اور سعودی عرب کی ٹیمیں کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

  انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان  نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی ۔انہوں نے مقابلے کے شرکاء میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئےْ۔

شاندار اختتامی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور  پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کارمون بھی شریک ہوئے جبکہ  دیگر  ممالک کے مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں