ق لیگ اپنا ووٹ کس کے پلڑے میں ڈالے گی؟ فیصلہ آج ہو گا

ق لیگ اپنا ووٹ کس کے پلڑے میں ڈالے گی؟ فیصلہ آج ہو گا

لاہور:وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک  میں ق لیگ اپنا ووٹ کس کے پلڑے میں ڈالے گی؟ حتمی فیصلے کیلئے مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج  سہ پہر تین بجے اسلام آباد میں  ہوگا.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومت  یا اپوزیشن کا ساتھ دینے کے حوالےسے فیصلہ کیا جائے گا  جبکہ  دیگر معاملات پر  بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع  کے مطابق مسلم لیگ ق کے ارکان کی اکثریت پنجاب کی وزارت اعلٰی کے لئے  مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری کی گارنٹی پر مسلم لیگ ن پر اعتماد  کیلئے تیار ہے ۔

دوسری جانب  قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ق لیگ کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے درمیان آج اسلام آباد میں اہم ملاقات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی اور اتحادی عمران خان کے ساتھ  کھڑے ہیں۔

مصنف کے بارے میں