اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ، گزشتہ روز وائرس سے ہونیوالی اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 307 ہو گئی ۔
Statistics 13 Mar 22:
— NFRCC (@NFRCCofficial) March 13, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 35,627
Positive Cases: 609
Positivity %: 1.70%
Deaths :3
Patients on Critical Care: 600
کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید35 ہزار627ٹیسٹ کیے گئے جس میں609افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 692 ہو گئی۔مثبت کیسز کی شرح ایک عشاریہ 70 فیصد ہو گئی ہے۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار600مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔