ڈھاکہ: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون بنگلہ دیش میں بننے والی فلم میں کام کیلئے ڈھاکہ پہنچ گئیں تاہم ان کیلئے مشکل یہ ہے کہ وہ ابھی بنگلہ دیش میں کسی قسم کا کام نہیں کر سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے اداکاہ سنی لیون کا ورک پرمٹ منسوخ کر دیا تھا تاہم اس کے باوجود اداکارہ بنگلہ دیش میں فلم کی شوٹنگ کیلئے پہنچ گئی ہیں ۔
سنی لیون نے بنگلہ دیش پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ سے اپنی تصویر بھی شئیر کی اور مداحوں کو بتایا کہ وہ بنگلہ دیش پہنچ چکی ہیں ۔ انہوں نے تصویر کیساتھ کیپشن بھی لکھا کہ’ خوبصورت ملک میں آکے بے حد خوش ہوں‘
واضح رہے کہ سنی لیون اداکارہ شمیم احمد رونی کی ہدایت کاری میں بننے والی بنگلہ دیشی فلم ’سولجر‘ میں کام کرنے والی تھیں تاہم ان کا ورک پرمٹ منسوخ کر ہو گیا جس کے بعد سنی لیون اس فلم کی شوٹنگ فی الحال حصہ نہیں لے سکتی ہیں اور انہیں بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے ورک پرمٹ کی بحالی کا انتظار کرنا ہو گا۔