اسلام آباد: چیئرمین سینٹ الیکشن میں بڑے اپ سیٹ کے بعد آصف زرداری نے حکومت کیخلاف نیا محاذ کھولنے کا عندیہ دیدیا .
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے حکومت کیخلاف نیا محاذکھولنے کا اشارہ دیدیا ،ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی کا زرداری ہائوس میں اہم بیٹھک میں بڑے فیصلے کر لیے گئے ،آصف زرداری نے تمام ارکان سینٹ کو زرداری ہائوس طلب کیا اور حکومت کیخلاف نئی حکمت عملی سے متعلق مشاورت کی گئی ۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق زرداری ہائوس اسلام آباد میں دئیے گئے عشائیے میں چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنےسے متعلق حکمت عملی پرغورکیا گیا ،اس موقع پرآصف زرداری کی یوسف رضا گیلانی سے اہم ملاقات بھی ہوئی ،یو سف رضاگیلانی نے چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے متعلق مکمل بریفنگ دی ۔
اجلا س میں یوسف رضا گیلانی نےایوان کی کارروائی اور کیمروں سے متعلق بھی آگاہ کیا،یوسف رضاگیلانی نے کہا 7ووٹوں کو مسترد کرنا بدنیتی ہے ۔
آصف علی زرداری نے کہا چیئرمین سینٹ کا انتخاب ہم جیت چکے ہیں ، حکومت تیار رہے ہم تحریک عدم اعتماد سمیت آئینی اور قانونی راستہ اپنائیں گے ۔
واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدر ی نے سینٹ الیکشن میں ہونے والے دھاندلی سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن نےوقتی فائدے کیلئے قانون تبدیل کرنےسےانکارکیا،وزیراعظم نےپہلےہی کہاتھااوپن بیلٹ کی حمایت کریں،لوگوں کو جان بوجھ کر کہا گیا کہ یوسف رضاگیلانی کے نام پر مہر لگانی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے سینٹ الیکشن سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ اوپن بیلٹ ووٹنگ ہونی چاہیے تاکہ صاف اور شفاف طریقے سے عوام کے منتخب لوگ ایوان میں آئیں ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا وزیراعظم نےپہلےہی کہاتھااوپن بیلٹ کی حمایت کریں،مسلم لیگ ن نےوقتی فائدے کیلئے قانون تبدیل کرنےسےانکارکیا،سینیٹ الیکشن میں صرف 100لوگ ووٹ کاسٹ کرتے ہیں،جب ووٹ قابل شناخت ہو جائے تو وہ ووٹ مستردہوجاتاہے،انہوں نے کہا لوگوں کوکہاگیایوسف رضاگیلانی کےنام پر مہرلگانی ہے،نام پرلگائی گئی مہرسےووٹ قابل شناخت ہوکر مسترد ہوگیا۔
فوادچوہدری نے کہا واضح طورپربتایاگیاتھانام کےاوپرمہرنہیں لگانی،سینیٹ کی کارروائی کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی۔