حکومت جیت پر بھنگڑے ڈالنے کی بجائے عوامی مسائل حل کرے :چوہدری شجاعت 

Ch Shujat Hussain BiG Statement

 لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے بڑھتی مہنگائی پر حکومت  اور اپوزیشن تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت اور اپوزیشن ہارجیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہیں،  عوام بھوک اور مہنگائی پر آہ وبکا کررہے ہیں،عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے، مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا ۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ  عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے، مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا، سیاستدان یاد رکھیں انہیں منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا گیا ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو ملک کے مفاد میں اکھٹے ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ رسمی یا غیر رسمی کسی بھی طریقے سے بات چیت کی طرف جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی چودھری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ ملکی حالات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں پہلے کبھی نہیں گئے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ ان لوگوں کے مشوروں میں نہ پڑیں جن کی سوچ کے پیچھے ذاتی مفاد ہو ،ان کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ملک اور عوام کے مفاد میں کام کرنا ہے،حکومتی نمائندے ہر بات کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں بلکہ معاملات سلجھانے میں پہل کریں۔

لیکن اگر دوسری طرف دیکھا جائے تو  چیئرمین سینٹ الیکشن میں بڑے اپ سیٹ کے بعد آصف زرداری نے حکومت کیخلاف نیا محاذ کھولنے کا عندیہ دیدیا .

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے حکومت کیخلاف نیا محاذکھولنے کا اشارہ دیدیا ،ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی کا زرداری ہائوس میں اہم بیٹھک میں بڑے فیصلے کر لیے گئے ،آصف زرداری نے تمام ارکان سینٹ کو زرداری ہائوس طلب کیا اور حکومت کیخلاف نئی حکمت عملی سے متعلق مشاورت کی گئی ۔

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق زرداری ہائوس اسلام آباد میں دئیے گئے عشائیے میں چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج کو چیلنج کرنےسے متعلق حکمت عملی پرغورکیا گیا ،اس موقع پرآصف زرداری کی یوسف رضا گیلانی سے اہم ملاقات بھی ہوئی ،یو سف رضاگیلانی نے چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے متعلق مکمل بریفنگ دی ۔

اجلا س میں یوسف رضا گیلانی نےایوان کی کارروائی اور کیمروں سے متعلق بھی آگاہ کیا،یوسف رضاگیلانی نے کہا 7ووٹوں کو مسترد کرنا بدنیتی ہے ۔


آصف علی زرداری نے کہا چیئرمین سینٹ کا انتخاب ہم جیت چکے ہیں ، حکومت تیار رہے ہم تحریک عدم اعتماد سمیت آئینی اور قانونی راستہ اپنائیں گے ۔