اسلام آباد :وفاقی وزیر فواد چوہدر ی نے سینٹ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن نےوقتی فائدے کیلئے قانون تبدیل کرنےسےانکارکیا،وزیراعظم نےپہلےہی کہاتھااوپن بیلٹ کی حمایت کریں،لوگوں کو جان بوجھ کر کہا گیا کہ یوسف رضاگیلانی کے نام پر مہر لگانی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے سینٹ الیکشن سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ اوپن بیلٹ ووٹنگ ہونی چاہیے تاکہ صاف اور شفاف طریقے سے عوام کے منتخب لوگ ایوان میں آئیں ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا وزیراعظم نےپہلےہی کہاتھااوپن بیلٹ کی حمایت کریں،مسلم لیگ ن نےوقتی فائدے کیلئے قانون تبدیل کرنےسےانکارکیا،سینیٹ الیکشن میں صرف 100لوگ ووٹ کاسٹ کرتے ہیں،جب ووٹ قابل شناخت ہو جائے تو وہ ووٹ مستردہوجاتاہے،انہوں نے کہا لوگوں کوکہاگیایوسف رضاگیلانی کےنام پر مہرلگانی ہے،نام پرلگائی گئی مہرسےووٹ قابل شناخت ہوکر مسترد ہوگیا۔
فوادچوہدری نے کہا واضح طورپربتایاگیاتھانام کےاوپرمہرنہیں لگانی،سینیٹ کی کارروائی کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی۔
دوسری طرف رہنما مسلم لیگ (ن) آصف کرمانی کا کہنا تھا سینیٹ الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت ہوا،سینیٹ کا ماحول صبح سے ہی مشکوک بنا دیا گیا تھا،پوسٹر پر بھی لکھا ہوا تھا مہر خانے کےاندرلگانی ہے،ساتوں ووٹوں پر جو مہر لگائی گئی وہ خانے کے اندر تھی،پی ڈی ایم کےتمام سینیٹرزنےپارٹی ہدایت کےمطابق ووٹ دیئے۔