لاہور: سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔