نیب کا ایک ہی مقصد سیاست دانوں کو دبانا اور ووٹ توڑنا ہے، شاہد خاقان عباسی

06:43 PM, 13 Mar, 2021

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی زبان بندی کا خواہش مند ہے اور ان کو جس کیس میں ضمانت ملی اس کا پٹیشن میں ذکر ہی نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب نے مریم نواز کو ڈرانے کی کوشش کی اور ان پر نیب کو مفلوج کرنے کا الزام لگایا گیا۔ جب مریم نواز پیشی پر آ رہی تھی تو ان کی بلٹ پروف گاڑی کو توڑا گیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس والوں نے مریم نواز کی گاڑی پر حملہ کیا تھا اور نیب کی پیٹشن، زبان بندی، ڈرانے، دھکمانے کی کوشش ہے اور جب دلیل، شہادت نہ ملی تو پھر اس قسم کی پیٹشن کی گئی۔  قانونی تاریخ میں ایسی کوئی نظیر نہیں اور عدالت اس فرسودہ پیٹشن پر نیب کوجرمانہ بھی کرے گی کیونکہ اس پیٹشن کا مقصد عدالت کا وقت ضائع کرنے کی کوشش ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری امید ہے نیب جرمانہ دے کرگھرجائے گا، جس طرح براڈشیٹ میں جرمانہ اسی طرح نیب اس پیٹشن میں ادا کرے گا۔ نیب آج سیاست کرنے پرمجبوراورسیاست کا فرنٹ لائن کھلاڑی ہے۔ مشرف نے بھی نیب کے ذریعے سیاست کرنے کی کوشش کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کا ایک ہی مقصد سیاست دانوں کو دبانا اور ووٹ توڑنا ہے جبکہ احتساب کے اداروں کا بھی احتساب ہوگا۔ یہ ادارے احتساب سے بالاترنہیں ہوتے اور پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ نیب حکومت گٹھ جوڑ نہیں چلے گا۔

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ووٹ پر نشان لگانے کی ہدایات سینیٹ کی ہے اور جہاں بھی مہر لگائی جائے ووٹ صیح ہوتا ہے جبکہ ووٹ پر نشان لگانے کی ہدایات سینیٹ کی ہے۔

مزیدخبریں