کراچی: پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز، عالمی وباء کے دوران خدمات انجام دینے والے گلوبل ہیروز کی فہرست میں پاکستانی خاتون ڈاکٹر سیمی جمال کو بھی شامل کر لیا گیا۔ امریکی جریدے نے 9 گلوبل ہیروز کی فہرست جاری کر دی۔
آن لائن امریکی جریدے این پی آر نے عالمی وبا کے دوران کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا دنیا بھر میں سروے کروایا تھا جس کے بعد دنیا بھر سے عالمی وبا کے دوران کام کرنے والے بہادر طبی عملے کو گلوبل ہیروز قرار دیا ہے۔ این پی آر کی جاری کردہ فہرست میں پاکستانی ڈاکٹر سیمیں جمالی بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان لیوا مرض کا شکار ہونے کے باوجود ڈاکٹر سیمی فرائض پر ڈٹی رہیں۔ فہرست میں پاکستان، میکسکو، سرینگر، جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک کے 9 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملے نے دہشت گردی کا سامنا کیا جو بہادری کا کام ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال کراچی ڈاکٹر سیمی جمالی خود کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور کورونا وباء کے دوران ڈاکٹر سیمی جمالی کی کیمو تھراپی چل رہی تھی۔