متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے قرض واپسی کا تقاضا نہیں کیا، ذرائع

04:22 PM, 13 Mar, 2021

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے قرض واپسی کا تقاضا نہیں کیا، ذرائع

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے ایک ارب ڈالر قرض کی واپسی کا کوئی تقاضا نہیں کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے لیا گیا ایک ارب ڈالر قرض گزشتہ ہفتے واپس کرنا تھا لیکن یو اے ای نے ابھی تک اس کی واپسی کا کوئی تقاضا نہیں کیا۔ متحدہ عرب امارات سے اس حوالے مذاکرات جاری ہیں اور آئندہ ہفتے اس سلسلے میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر رکھنے کے لیے اس رقم کی اشد ضرورت ہے جب کہ گزشتہ ہفتے قرض کی واپسی کا تقاضا نہ ہونے کا مطلب ہے کہ پاکستان کو فوری طور پر یہ ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ امارات سے اس سلسلے میں رابطے میں ہیں تاہم اس مرحلے پر تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتیں۔

گزشتہ سال پاکستان نے سعودی عرب کو قرض کی دوسری قسط کے طور پر ایک ارب ڈالر ادا کر دیے تھے۔ 

خیال رہے کہ سعودی عرب نے 2018 کے آخر میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرض اور 3.2 ارب ڈالر کی تیل کی کریڈٹ سہولت دی تھی۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے قرض دیا تھا۔ 

مزیدخبریں