پی ڈی ایم استعفوں پر غور کرے، اس کے بغیر کام نہیں چلے گا: غلام سرور خان

02:18 PM, 13 Mar, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوابازی  غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو استعفوں پر غور کرنا چاہیے، اس کے بغیر کام نہیں چلے گا۔ اپوزیشن جہاں جیتے وہاں الیکشن ٹھیک، جہاں ہارے وہاں الیکشن متنازعہ بناتے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  نوازشریف کے بیانات پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونا چاہیے۔ نوازشریف نے ملکی سیاست میں دھونس دھاندلی کو فروغ دیا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ اپوزیشن چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین  سینیٹ کے انتخاب کو متنازع بنانا چاہتی ہے۔مسلم لیگ ن کو سینیٹ الیکشن میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نوازشریف  بیماری کے بہانے ملک سے باہر گئے، اب واپس نہیں آرہے۔نواز شریف نے ملکی اداروں کے خلاف بیان دیا۔

مزیدخبریں