وزیراعظم نے سول ڈرون اتھارٹی کی منظوری دے دی

12:38 PM, 13 Mar, 2021

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ۔ اتھارٹی کا مقصد ڈرون ٹیکنالوجی کا فروغ اور اہم شعبے کو ریگولیٹ کرنا ہے۔اتھارٹی لائسنس اجرا، درآمد، ملک میں پیداوار کی اجازت دینے کی مجاز ہوگی۔ اتھارٹی ڈرونز پیداوار، آپریشنز،  ٹریننگ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ذمہ دار ہوگی۔اتھارٹی کو جرمانے، سزا، لائسنس تنسیخ،قانونی چارہ جوئی کا اختیار حاصل ہوگا۔

سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اتھارٹی کے سربراہ ہوں گے۔دیگر ارکان میں ایئر فورس، سی اے اے، دفاعی پیداوار کے حکام شامل ہوں گے۔داخلہ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حکام بھی ارکان میں شامل ہوں گے۔وفاقی اکائیوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے 1،1 نمائندہ شامل ہوگا۔شعبے کے 3 ماہرین بھی اتھارٹی کاحصہ ہوں گے

منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کمرشل، ایگریکلچر، پرامن مقاصد میں لانا وقت کی ضرورت ہے اتھارٹی سے ٹیکنالوجی سے متعلق قانون نہ ہونے کا خلا پر کیا جاسکے گا۔اتھارٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ، پیداوار میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ڈرون سے وسائل کا مؤثر استعمال، سروس ڈلیوری بہتری میں مدد ملے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ اتھارٹی سے متعلق قانون سازی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائےکابینہ کی منظوری کے بعد بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔

مزیدخبریں