لاہور، راولپنڈی اور گجرات میں آج رات سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا، نوٹیفکیشن جاری

Smart lockdown, Lahore, Rawalpindi, Gujarat, tonight, notification

لاہور: عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے باعث بزدار حکومت نے پنجاب کے اہم شہریوں میں آج رات سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی نئی لہر کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور، راولپنڈی اور گجرات میں پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں تمام سرکاری ونجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی پالیسی پر کار بند ہوں گے ۔ اس کے علاوہ پنجاب میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند جبکہ ہفتہ اور اتوار کام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مزارات ، درگاہیں اور سینما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے جبکہ تمام تفریحی مقامات اور پارکس شام 6 بجے بند کر دیے جائیں گے ۔

ادھر اسلام آباد میں وبا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ، دارلحکومت میں مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 5 تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں وبا سے 46 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 476 ہوگئی ۔

ملک میں 24 گھنٹے میں وبا کے 2 ہزار 338 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پاکستان میں وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 19 ہزار 764 ہوگئی ، اس طرح ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536 ہوگئی ۔

(بشکریہ نئی بات)