اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں 7 مسترد شدہ ووٹوں کا معاملہ ، پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ساتوں سینیٹرز نے جان بوجھ کر نام پر مہر لگائی تھی ۔
پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 7 ارکان کو کہا گیا تھا کہ گیلانی کے نام پر مہر لگائیں تاکہ ثابت ہو انہوں نے پی ڈی ایم کو ہی ووٹ ڈالا ۔
پی ڈی ایم ذرائع نے مزید بتایا کہ پی پی پی اور پی ڈی ایم کے جن 7 سینیٹرز کے ووٹ مسترد ہوئے ان پر پہلے سے شبہ تھا ۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ بلیٹ پیپر پر یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کہاں لگائی جائے ، امیدواروں کے نام کے اوپر مہر لگانے سے ووٹ مسترد کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے ۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے ، یوسف رضاگیلانی کے نام پر مہر لگانے سے 7ووٹ مسترد ہوئے جس کے وجہ سے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ، یوسف رضاگیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے اور اُن کے 7 ووٹ مسترد ہوئے ۔
(بشکریہ نئی بات)