اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوگی

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوگی
کیپشن: اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوگی
سورس: file

اسلام آباد : خیبر پختونخوا، بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان    شام اور رات کے اوقات میں  بارش  پنجاب اور سندھ میں موسم خشک رہے گا۔ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان  ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خوشگواراور بادلوں کا راج برقرار ہے ۔ اگلے 24 گھنٹے میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

خیبر پختونخوا میں چترال ،دیر، سوات،شانگلہ،بو نیر،کوہستان ،ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور،کرم ،کوہاٹ، بنوں ، ڈی ائی خان اور جنوبی وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندپہاڑوں پر برفباری ہوگی۔

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔بلوچستان کے علاقوں  ژوب، کوئٹہ، چمن اور زیارت میں  بادل برس سکتے ہیں ۔ کشمیر میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والے محکمے کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ  کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی و وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔  سب سے زیادہ بارش  کشمیر کے علاقوں  اننت ناگ 30 ، سری نگر (سٹی ، ائرپورٹ 09) ، راولاکوٹ 07 ، گڑھی دوپٹہ ، کوٹلی 05 ، جموں (سٹی ، ائرپورٹ 02) ، مظفرآباد 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

 خیبر پختونخو ا میں  کالام 11 ، مالم جبہ 09 ، پٹن 05 ، پاراچنار 05 ، بالاکوٹ 02 ، دروش ، چترال 01 ،ملی میٹر  ، پنجاب میں گجرات 07 ، فیصل آباد 06 ، سیالکوٹ (ائرپورٹ 05 ، سٹی 02) ، گوجرانوالہ 03 ، لاہور (سٹی 02) ، قصور میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔

 گلگت بلتستان میں استور 06 اورا سکردومیں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران کالام میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ آج سب سے زیادہ سردی لہہ میں پڑی  جہاں درجہ حرارت منفی04 رہا۔ کالام منفی03 ،گوپس منفی01 اوراستورمیں00ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔