جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ایسٹرا زنیکا ویکسین اور خون جمنے کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی گئی ہے کہ جب دنیا کے چند ممالک برطانوی ویکسین کے استعمال کو عارضی طور پر روک رہے ہیں ۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحٹ نے اس بارے میں کہا ہے کہ دنیا میں اب تک دوسو ساٹھ ملین سے زائد کورونا وائرس کی خوارکیں دی گئی ہیں اور کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے ۔
عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس کی ویکسین انڈوائزری کمیٹی ویکسین کے حوالے سے موصول ہونے والے حفاظتی اعداد وشمار کی جانچ پڑتال کررہی ہے ۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ایسٹرا زنییکا نے بھی موقف اپنایا ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد خون جم جاتا ہے ۔
کمپنی کے ترجمان کا کہناتھاکہ دس ملین سے زیادہ حفاظتی ڈیٹا کے تجزیے میں کسی بھی عمر ، جنس اور کسی مخصوص ملک میں خون کے جمنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے ۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی ، آسٹریا نے بھی اس مخصوص ویکسین کے مخصوص بیچز پر پابندی لگادی ہے ۔ تھائی لینڈ اور بلغاریہ میں بھی ایسا ہی کیا جارہاہے ۔